بشام میں چینی قافلے پر حملے میں ملوث چاروں دہشتگرد گرفتار

دہشت گر دوں میں عادل شہباز ، صدبر خان ، شفیق قریشی اور زاہد قریشی شامل، ایک دہشت گرد کا تعلق جلال آباد افغانستان اور 3 کا تعلق مانسہرہ سے ہے ،ترجمان سی ٹی ڈی

Apr 29, 2024 | 16:12:PM
بشام میں چینی قافلے پر حملے میں ملوث چاروں دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بشام میں چینی قافلے پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔ دہشت گر دوں میں عادل شہباز ، صدبر خان ، شفیق قریشی اور زاہد قریشی شامل، ایک دہشت گرد کا تعلق جلال آباد افغانستان اور 3 کا تعلق مانسہرہ سے ہے ۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چائنیز کانوائے پر  حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو پکڑا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق عادل شاہ زیب، شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیر حسین حملے میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

ضرورپڑھیں:عوامی شکایات پر وزیرداخلہ برہم،پاسپورٹ آفیسرز تبدیل،کارروائی کا حکم

گرفتار دہشت گرد عادل شہباز مانسہرہ کا رہائشی ہے جس نے حملہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، دہشت گردوں نے حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں چینی انجینیئرز کا قافلہ داسو ڈیم کی طرف جا رہا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نے اپنی گاڑی سے چینی انجینیئرز کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے ان کی گاڑی کھائی جا گِری اور پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افرادجاں بحق ہوئے۔