ملائیشیا کی حسینہ سے ’بیوٹی کوئین‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا

Apr 15, 2024 | 18:00:PM
ملائیشیا کی حسینہ سے ’بیوٹی کوئین‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا
کیپشن: ملائیشیا کی حسینہ ویرو نکا تیرینسپ, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملائیشیا کی حسینہ ویرو نکا تیرینسپ کو چھٹیوں کے دوران ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی ویرو نکا تیرینسپ کو گزشتہ برس منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں’بیوٹی کوئین‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

حال ہی میں ملائیشیا کی حسینہ ویرو نکا تیرینسپ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے گئی تھیں جہاں انہوں نے ڈانس بھی کیا۔ان کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدصارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس کے بعد ملائیشیا میں مقابلہ حسن کروانے والی کمپنی نے ویرونکا تیرینسپ سے’بیوٹی کوئین‘ کا ٹائٹل واپس لے لیا۔
ویرونکا تیرینسپ سے’بیوٹی کوئین‘ کا ٹائٹل واپس لینے پر کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ویرو نکا تیرینسپ کوئی عام شہری ہوتیں تو یہ ڈانس ویڈیو اتنا بڑا مسئلہ نہیں بنتی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹائٹل کا واپس لیا جانا آئندہ مقابلوں میں شریک ہونے والی امیدواروں کے لیے بھی پیغام ہے کہ ایسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔دوسری جانب، ویرونکا تیرینسپ کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میں نے مقابلے میں شرکت بھی اپنی مرضی سے کی تھی اور رضاکارانہ طور پر ٹائٹل واپس کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائٹل ہی سب کچھ نہیں ہوتا، آپ کے اصول اور خود پر یقین رکھنا زیادہ اہم ہوتا ہے اور میں کمپنی کے اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹ کوچ حملے میں بال بال بچ گئے