ہسپانیہ: کینری جزائر کے قریب 300 تارکین وطن سمندر میں لاپتا

Jul 10, 2023 | 23:31:PM
ہسپانیہ: کینری جزائر کے قریب 300 تارکین وطن سمندر میں لاپتا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہسپانیہ میں کینری جزائر کے قریب 300 تارکین وطن سمندر میں لاپتا ہو گئے۔

 تارکین وطن کے امدادی گروپ واکنگ بارڈرز کے ایک عہدیدار کے مطابق 300 تارکین وطن 3 کشتیوں میں سوار تھے، یہ کشتیاں سینیگال سے سپین کے کیزی جزائر جا رہے تھے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق واکنگ بارڈرز کے عہدیدار ہیلینا مالینو کا کہنا ہے کہ 2 کشتیاں جن میں سے ایک پر 65 افراد اور دوسری پر 50 سے 60 افراد سوار تھے سپین جانے کی کوشش میں سینیگال سے روانہ ہوئیں تھیں جو کہ 15 دن سے لاپتہ ہیں جبکہ تیسری لاپتہ ہونے والی کشتی میں تقریباَ 200 افراد سوار تھے جو کہ 27 جون کو سینیگال سے سپین کی طرف روانہ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نےعمرے کے خواہشمند  کم عمر افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

مالینو کا مزید کہنا ہے کہ ان 3 کشتیوں پر سوار افراد کے اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں سے متعلق کچھ بھی بتانے سے انکار کر رہے ہیں، تینوں کشتیاں جنوبی سینیگال کے گاؤں کیونٹینا سے نکلیں جو کہ کینری جزائر سے تقریباََ ایک ہزار 700 کلومیٹر دور ہے، لاپتہ افراد کے خاندان بہت پریشان ہیں، سینیگال کے ایک علاقے سے عدم استحکام کے باعث تقریباََ 300 افراد وہاں سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ کینری جزائر مغربی افریقہ کے ساحل سے دور سپین جانے کیلئے تارکین وطن کی ایک اہم منزل بن چکے ہیں جہاں بہت کم لوگ بحیرہ روم کو عبور کر کے ہسپانوی سرزمین پر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔