ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم

May 03, 2024 | 19:46:PM
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم
کیپشن: ایف آئی اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم کرکے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کر دی گئی۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کردئیے گئے ،حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا،ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہ ہوگا۔ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے ہونگے، ڈی جی کو دو سال کیلئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا کا نیا گورنر کون ہوگا؟نام سامنے آ گئے