مسلم لیگ ن کا شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ

May 03, 2024 | 19:45:PM
مسلم لیگ ن کا شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی کے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کیلئے خدمات پر سینئر رہنما شیخ جعفر مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں مرکزی قیادت نے صوبائی صدر  شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بنانے کی منظوری بھی دی ہے۔

 دوسری جانب  شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ مجھے پہلے گورنر بنانے کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن تاحال مجھے گورنر بنانے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ شیخ جعفر مندوخیل 26 دسمبر 1956 کو ژوب میں پیدا ہوئے  ، 2023 میں مسلم لیگ ن کے صدر نامزد ہوئےتھے۔ 
یہ بھی پڑھیں : نوازشریف کو گردن اور کندھے میں درد کی شکایت، ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا