سعودی عرب ؛19ہزار غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، تعلق کن ممالک سے ہے ؟ حیران کن خبر

Apr 28, 2024 | 23:25:PM
سعودی عرب ؛19ہزار غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، تعلق کن ممالک سے ہے ؟ حیران کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سعودی عرب سے ایک ہفتے کے دوران 19 ہزار غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، 61 فیصد افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کیخلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نےایک ہفتے میں 19 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے،غیر قانونی تارکین کیخلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 18 اپریل سے 24 اپریل 2024 کے درمیان ہوئی ہیں،گرفتار شدگان میں سے 11987 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4367 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2696 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1011 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 36 فیصد یمنی، 61 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کمبوڈیا  ملٹری بیس میں دھماکا،ہلاکتوں کے حوالے سے افسوسناک خبر