اپوزیشن اتحاد کے وفد کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کل ہو گی

May 03, 2024 | 21:34:PM
اپوزیشن اتحاد کے وفد کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کل ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خادم کمبوہ ) اپوزیشن اتحاد کا وفد کل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کرے گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف  کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے وفد اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات مرکزی دفتر جماعت اسلامی منصورہ (لاہور) میں کل دوپہر 2بجے ہو گی، اپوزیشن اتحاد کے وفد میں صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر ، ثناء اللہ بلوچ اور اسد نقوی  شامل ہوں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور جماعت اسلامی کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حنیف عباسی سے تلخ کلامی ، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تردید