مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی

Jan 11, 2026 | 09:44:AM
 مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سردی اور کہرا پڑنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، شمالی اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے، بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، بنوں، کرک اور لکی مروت میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا پر قبضہ،بڑے مملک میں مظاہرے ،کیا بابا وانگا کی پیشگوئی سچ ہو نے جا رہی؟

ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، صوابی اور گرد و نواح میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔