سینما فعال کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی،گورنر سندھ

Jan 11, 2021 | 18:11:PM
 سینما فعال کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی،گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جے بی گروپ اینڈ کمپنی کے چیئرمین جمیل بیگ کی ملاقات، گورنرسندھ کو گروپ کے اغراض و مقاصد، سینما ہالوں کی بحالی کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات ، اسلامی و تاریخی فلموں کی تیاری کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے گور نر سندھ نے کہا کہ سینما انڈسٹری کو فعال کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ شائقین فلم کی تفریح طبع اور دلچسپی کے لئے معیاری فلمیں بنانا ناگزیر ہے۔ شہر میں سینما ہالوں کی بحالی کے لئے جے بی گروپ اینڈ کمپنی کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو اسلامی و پاکستانی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ جمیل بیگ نے کہا کہ ٹیپو سلطان اور 1971سقوطِ ڈھاکہ کے حوالہ سے فلموں کا اسکرپٹ تیار کیا جا چکا ہے۔ سینما ہالوں کی بحالی اور تاریخی فلموں کی تیاری کے لئے ان کا گروپ مزید اقدامات اٹھارہا ہے۔