وہاڑی، بس ہوسٹس کو زیادتی کانشانہ بنانےوالے ملزمان جیل منتقل

Feb 11, 2023 | 18:29:PM
وہاڑی، بس ہوسٹس کو زیادتی کانشانہ بنانےوالے ملزمان جیل منتقل
کیپشن: عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وہاڑی میں بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بس ہوسٹس سے زیادتی کرنیوالے دونوں ملزمان کو ایک بار پھر عدالت میں پیش کیاگیا،زیادتی کا شکار لڑکی بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی،سینئرسول جج نے گرفتار دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا ۔
متاثرہ لڑکی کا کہناتھا کہ مقدمہ میں نامزد ملزمہ عالیہ تاحال گرفتار نہ ہوسکی ہے،پولیس مبینہ طور بس کمپنی کے مالکان سے ساز باز ہوچکی ہے اور ملزمہ کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا