عمران خان سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش،سہیل آفریدی اسلام آباد پہنچ گئے،اراکین کو پہنچنے کی ہدایت

Dec 11, 2025 | 00:08:AM
عمران خان سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش،سہیل آفریدی اسلام آباد پہنچ گئے،اراکین کو پہنچنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی 10ویں بار بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان  سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جمعرات کو دسویں بار بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں لیکن 9 بار کوشش کے باوجود انھیں ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی اور وہ آج دسویں بار بانی چیرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

وزیراعلی نے تمام حکومتی ارکان اسمبلی کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  سجاد تنگوانی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،پیپلز پارٹی میں شامل