خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا جو گزشتہ ہفتے کے دوران 4 فیصد سے زائد کمی کا تسلسل ہے۔
پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ کم ہو کر 63.30 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
یہ بھی پڑھیں: کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے چینی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کی قیمت میں مجموعی طور پر 4.4 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔