کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے چینی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

Aug 11, 2025 | 12:37:PM
کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے چینی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت صنعت و پیداوار  نے کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے چینی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا خدشہ ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی اجلاس میں حکام وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا کہ 15 نومبر سے پہلے مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق 17 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر 15 نومبر تک کیلئے کافی ہیں مگر ہول سیلرز سمیت مارکیٹ فورسز مصنوعی قلت پیدا کر سکتی ہیں، نومبر 2025 تک چینی بظاہر امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا21واں کانووکیشن،3 ہزار 276 طلبا میں ڈگریاں تقسیم

حکام کے مطابق شوگر ملز کے ساتھ طے ہوا تھا کہ چینی 140 روپے سے زیادہ نہیں جائے گی، کنونیئرکمیٹی عاطف خان  نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایکسپورٹ ہونے کے بعد چینی کی قیمت بڑھی۔

حکام نے کہا کہ چینی کی برآمد روکنے کے بعد مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس وقت ملک میں چینی کی اوسطا قیمت 179 روپے فی کلو ہے۔