بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا21واں کانووکیشن،3 ہزار 276 طلبا میں ڈگریاں تقسیم

Aug 11, 2025 | 12:20:PM
بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا21واں کانووکیشن،3 ہزار 276 طلبا میں ڈگریاں تقسیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں طلبہ کو ڈگریاں عطا کردی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن  میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔

نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے تفویض کیے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا بار کونسل کا آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں۔ تقریب میں فارغ التحصیل طلبا، ان کے والدین، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔