تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

Aug 11, 2025 | 12:54:PM
تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق  ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔

یہ بھی پڑھیں:اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں:صدر زرداری

متن کے مطابق  پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان بینرز اور ڈنڈوں سے لیس تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کردی۔

مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 14 اگست کو دھرنے میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان نے مزاحمت کی اور دھاوا بول دیا۔