ایمل ولی بھی جماعت اسلامی کے دھرنے میں جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمٰن نے عوامی نیشنل پارٹی کےصدر سینیٹرایمل ولی خان کو اپنے دھرنے میں آنے کی دعوت دے دی۔
نعیم الرحمان نے آج ایمل ولی کو فون کیا اور ان کو اپنے احتجاجی دھرنے میں ٓنے کی دعوت دی۔
حافظ نعیم الرحمان نے ایمل ولی خان کو پٹرولیم لیوی کے معاملہ پر اپنی جماعت کے مؤقف اور حالیہ احتجاجی تحریک کے متعلق بتایا۔
اے این پی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کسی ایک جماعت نہیں، پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ عوام پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، حکومتی پالیسیاں مشکلات بڑھا رہی ہیں۔ اے این پی عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کی ہر جدوجہد میں کردار ادا کرے گی۔ مہنگائی کے خلاف تمام جمہوری قوتوں کو مشترکہ آواز بلند کرنا ہوگی۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی قوتوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیئے: پروفیسر پر تشدد کرنے والا وڈیرا آزاد گھوم رہا ہے، ضیا لنجار کی "ہدایات" پر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی