شہر قائد میں آج سے گرمی کی لہر کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی) شہر قائد میں آج سے گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ تک دن کے اوقات میں گرمی اپنی شدت برقرار رکھے گی اور تیز دھوپ کے باعث موسم انتہائی گرم رہے گا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سمت سے ہلکی رفتار میں ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جس کے باعث حبس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تیز دھوپ کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی و دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شمال مشرقی بلو چستان ، زیریں خیبرپختونخوا اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ تاہم بعد از دو پہر کرم، ہنگو،پاڑاچنار،ایبٹ آباد،سوات،دیر،کوہستان اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ مری،گلیات،سیالکوٹ،جہلم،راولپنڈی،چکوال اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں میں زلزلے کے جھٹکے