بلوچستان میں میں زلزلے کے جھٹکے
لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے ہر خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.5،گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ژوب سے 110کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:ملتان؛رکشہ سلنڈر دھماکا کے مزید 2زخمی چل بسے، تعداد6ہو گئی