ملتان؛رکشہ سلنڈر دھماکا کے مزید 2زخمی چل بسے، تعداد6ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملتان میں رکشہ سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے تین زخمی نشتر برن یونٹ میں دوران علاج چل بسے ۔جان کی بازی ہارنے والوں میں صغراں بی بی، جنت بی بی اور 12 سالہ شاہزیب شامل ہیں۔
نشتر ذرائع کے مطابق نشتر برن یونٹ میں حادثے کے 8 زخمی زیر علاج ہے۔جن میں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔