مبینہ پولیس مقابلہ ، مسافر بس کو لوٹنے والے 4 ملزمان ہلاک

Apr 11, 2026 | 09:42:AM
مبینہ پولیس مقابلہ ، مسافر بس کو لوٹنے والے 4 ملزمان ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹنڈوجام میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 4 اپریل کو عمر کوٹ سے کراچی آنے والی بس کے مسافروں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی: 1 ماہ میں 3 ہزار موٹر سائیکلیں چوری