کراچی: 1 ماہ میں 3 ہزار موٹر سائیکلیں چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے مارچ 2026ء کے دوران کراچی میں مختلف جرائم کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں شہر میں 3027 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں، مختلف علاقوں سے 440 موٹر سائیکل اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔
مارچ میں 1265 موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کردیا گیا جبکہ اسی ماہ شہر سے 140 کاریں چوری اور 17 اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔
مزید پڑھیں: پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں حیران کن کمی کردی گئی
رپورٹ کے مطابق مارچ میں قتل کے 44، بھتہ خوری کے 6، اغوا برائے تاوان کا ایک کیس ہوا۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بینک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔