ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

Apr 11, 2023 | 19:30:PM
ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جب کہ جعفرایکسپریس بال بال بچ گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بولان مشکاف ریلوے سٹیشن کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے ٹرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ نے ملک کو بڑے حادثے سے محفوظ  رکھا، تخریب کاروں کی جانب سے ٹریک پر بارودی مواد نصب کیا گیا تھاجو کہ ٹرین کے گزر جانے کے بعد پھٹا۔ 

دھماکے میں ٹرین سمیت تمام مسافر محفوظ رہے ریلوے حکام کی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو حصار میں لے لیا ہے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا اور اسی جگہ گہرا گڑھا پڑ گیا  ، مسافروں کی خیرعافیت دریافت کرکے ٹرین روانہ کردی گئی ہے،ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس مچھ سے پشاور جارہی تھی ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور ٹریک کی مرمت کے لیے ریلوے عملے نے کام شروع کردیا ہے۔