آج کا موسم کیسا رہے گا؟

Apr 11, 2023 | 10:40:AM
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا ۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہلکی بارش کا امکان۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا ۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور  دن کے اوقات  میں گرم رہنے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر،کرم، خضدار، خاراں اور قلات کے چند  مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک  کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔