اسلام آباد :ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Sep 10, 2025 | 09:09:AM
اسلام آباد :ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں 60 سالہ کرام پال، اُن کا 20 سالہ بیٹا شبیل اور 22 سالہ بیٹی نیہا شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ قتل ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی قرار،قطری وزیراعظم نے جارحیت کا بھر پور جواب دینے کا اعلان کردیا