جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج دوپہر قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کی پلئینگ الیون پر غور کیا جا رہا ہے، ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں ڈو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو سپنرز کے ساتھ جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:13 سے اکتوبر 17 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود سپنر آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ممکنہ پلئینگ الیون کیلئے عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور بابر اعظم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔ وہیں شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس ٹریننگ پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی آئی خان سے بڑی خبر آ گئی