ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، دھماکے ، فائرنگ، 3 خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ )ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ شورکوٹ کی حدود میں دہشتگردوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ، علاقہ خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا جبکہ فائرنگ کی بھی آوازیں بھی سنی گئیں، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
دہشتگردوں کے حملے کے دوران دھماکہ اتنا شدید تھا ، آوازیں دور دور تک سنی گئیں،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سنٹر میں سیکورٹی فورسز کے دستے بھی پہنچ گئے، دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، پولیس کے ساتھ پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے۔
پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز اے پی سی ٹریننگ سنٹر میں داخل ہو گئی ہیں ، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان صاحب زادہ سجاد سمیت ڈی ایس پی سٹی عدنان خان اور ایس ایچ او صدر بھی موقعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔
سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور البرق کے دستے بھی پولیس ٹریننگ سنٹر میں داخل ہو گئے،ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد واصل جہنم کردیئے گئے،علاقہ کو گھیرے میں لیکر سیکورٹی فورسز کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ