وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ

فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو ٹریننگ کیلئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا، محسن نقوی

Oct 10, 2025 | 13:22:PM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ
کیپشن: وزیرداخلہ محسن نقوی فیڈرل کانسٹیبلری میوزیم کا دورہ کررہے ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 
اجلاس میں امن عامہ یقینی بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پرکہا کہ قیام امن کی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزیدکہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان کی صف اول کی فورس بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم  کئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج نے بھارتی نیٹ ورک توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا: صدر، وزیراعظم
انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری امن و امان یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود قدیم اسلحے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔