پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کیلئے متحد ہے: مشعال ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کے لیے متحد ہے۔
یومِ فتح معرکۂ حق کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے افواجِ پاکستان، پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہانہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنے لازوال رشتے پر فخر کرتے ہیں اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔
پاکستان زندہ بادکشمیر پائندہ باد
مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے:عاصم افتخار