پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے:عاصم افتخار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)’’معرکۂ حق‘‘ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر نیویارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا اہتمام قونصلیٹ جنرل پاکستان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مشن کی جانب سے کیا گیا، جس کا عنوان ’’پاکستان کی فتح، قوت، عزم اور امن کا حصول‘‘ تھا۔
تقریب میں سفارتی شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی قانون کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، معرکہ حق نے پاکستان کی پختگی، تحمل اور وقار کے ساتھ امن کی حفاظت کے پختہ عزم کو ثابت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل 3روز بارشیں!محکمہ موسمیات نے خوشی کی خبر سنا دی