معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’’تیرا ہوگیا‘‘ ریلیز

May 10, 2026 | 00:49:AM
معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’’تیرا ہوگیا‘‘ ریلیز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار اذان سمیع خان  کا نیا گانا ’’تیرا ہوگیا‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

 اذان سمیع خان پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ زیبا بختیار اور گلوکار عدنان سمیع  کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے 2021 میں اپنے البم’’میں تیرا‘‘ سے موسیقی کی دنیا میں باقاعدہ آغاز کیا اور مختصر وقت میں نمایاں مقبولیت حاصل کر لی۔

ان کے گانے عموماً رومانوی اور جذباتی انداز لیے ہوتے ہیں، جبکہ نئے گانے’’  تیرا ہوگیا ‘‘ کی شاعری اور کمپوزیشن بھی خود اذان سمیع خان نے ترتیب دی ہے۔

گانے کے میوزک پروڈیوسر Alex Shahbaz ہیں، جبکہ میوزک ویڈیو میں اداکارہ Hina Afridi نے بطور ماڈل جلوہ گر ہو کر ویڈیو کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔