امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ 

May 10, 2025 | 13:06:PM
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (انورعباس)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات کی ہے۔

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو نے اعادہ کیا کہ فریقین کو موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنا ہوں گے،دونوں فریقوں کو غلط حساب کتاب سے بچنے کے لیے براہ راست رابطے کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

آج صبح امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیاتھا جس میں انہوں نے فریقین سے تحمل برتنے کی اپیل کی۔