چین کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

May 10, 2025 | 12:22:PM
چین کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں،دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں،چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو، یہ نہ صرف بھارت اور پاکستان کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی ضروری ہے۔

چینی دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ یہی وہ بات ہے جس کی بین الاقوامی برادری بھی توقع رکھتی ہے، چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔