صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہربارہ بجے تک بند
ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔
علیمہ خان کو 26 نومبر احتجاج کے کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ ،مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا
جج امجد علی شاہ کے روبرو کیس کی سماعت میں علیمہ خان نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا،دورانِ سماعت عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
عدالت نے ایس ایچ او صادق آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا اور علیمہ خان کو بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
دریں اثنا علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی درخواست دائر کر دی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہنگامی جنگی حالات ہیں،جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔