سکھر جیل سے قیدی فرار ،جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ معطل،ایف آئی آر درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امداد بزدار)سکھر سینٹرل جیل سے ایک قیدی عبدالجبار کورائی فرار ہوگیا، وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نےواقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نذیر نے قیدی عبدالجبار کے فرار ہونے کی رپورٹ پر جیل سپرنٹنڈنٹ آغا ذوالفقار پٹھان اور ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ آصف کورائی کو معطل کردیا۔کارروائی میں ایک جیلر مہدی رضا سمیت اے ایس آئیز امان میتلو، کمال دین چاچڑ، سدھیر و دیگر اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔وزیر جیل خانہ جات سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت منہ دیکھتا رہ گیا،آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظور کر لیا