بھارت منہ دیکھتا رہ گیا،آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) بھارت کو ایک بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،انٹرنیشل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کا قرضہ منظور کر لیا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی ۔اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالرز کی دوسری قسط کی منظوری دے دی گئی ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ،قرض پروگرام پر عملدرآمد کے باعث معاشی استحکام آیا ہے ،مہنگائی کی شرح کم ہوکر 0.3 فیصد پر آگئی ہے ،پرائمری سرپلس 2 فیصد پر آ چکا ہے ،جون میں زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بجٹ 2025 کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا ہے،زرعی آمدن پر ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے،ٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں کو ٹیکسوں کے دائرہ کار میں لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں بروقت اضافے سے گردشی قرضوں کو قابو کیا گیا ۔بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے ۔سٹیٹ بینک کی سخت مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی پر قابو پایا گیا ۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اصلاحات پر تیزی سے عملدرآمد مسابقت پیدا کرے گی ،تجارتی اور سرمایہ کاری رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اصلاحات درکار ہیں ۔سرکاری اداروں کے خسارے پر قابو پایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کرنے کا حکمنامہ جاری