محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے نڈھال لوگوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

May 10, 2024 | 19:19:PM
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے نڈھال لوگوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روزاسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ہے ۔جبکہ شام/رات میں چند مقامات پرژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے شہروںچترال،دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرک ، ہنگو ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم ،ورکزئی اور وزیرستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے بارش برسنے کا امکان ہے،اس دوران چند مقا مات پرژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
ادھرپنجاب کے علاقوںمری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،بھکر،میانوالی،خوشاب،نورپور تھل،سرگودھا،منڈی بہاو¿الدین، گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ ،نارووال، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان، ملتان ،سا ہیوال ،خانیوال، لیہ، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین ، موسی خیل ، بارکھان اورژوب میں چند مقامات پرآندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ، جیکب آباد48 ، لاڑکانہ47، دادو¿ میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی حکومت میں شراکت دار بنے گی یا نہیں ؟فیصلہ ہو گیا