ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کی منگنی کی انگوٹھی چوری ہو گئی

May 10, 2023 | 23:29:PM
 ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کی منگنی کی انگوٹھی چوری ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف  اداکارہ للی کولنز کی منگنی اور شادی کی انگوٹھی لاس اینجلس کے ایک پرتعیش ہوٹل سے چوری ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق  34 سالہ ادکارہ ہوٹل کے حمام میں تھیں جب ان کے کمرے میں واردات ہوگئی۔

انہوں نے اپنی انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی سامان محفوظ بکسے میں رکھا تھا لیکن اس کے باوجود وہ چوری ہوگیا۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ چوری کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن کوئی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آئی۔

پولیس ہوٹل کے کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے چور کا سراغ لگا رہی ہے۔

للی کی منگنی کی انگوٹھی ان کے خاوند فلم ساز چارلی میک ڈویل نے ڈیزائن کی تھی۔

اس انگوٹھی میں دو سے تین قیراط کا ہیرا جڑا ہے جس کی مالیت 65 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

دونوں نے ستمبر 2020 میں منگنی کی تھی اور اسی برس شادی کرلی تھی۔