معصوم بچی کی گلہ کٹی لاش برآمد، ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور ؟

Mar 10, 2022 | 20:17:PM
معصوم، بچی ،لاش
کیپشن: معصوم بچی کی لاش (علامتی تصویر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ماہ کی بچی کی گلہ کٹی لاش ملی ہے،پولیس نے گھر کو گھیر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، بچی کے دادا نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دوپہر تین سے ساڑھے تین بجے کا واقعہ ہے، میں نیچے کی منزل پر سورہا تھا کہ  بچی کی ماں نے شور مچایا تو اوپر گئے، ہم جب وہاں پہنچے تو بچی زمیل  زمین پر گری ہوئی تھی اور ماں کی حالت بھی غیر تھی۔ بچی کے دادا کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں واقعہ کیسے پیش آیا۔ مقتول بچی کے چچا کے مطابق باہر سے گھر  میں نامعلوم شخص داخل ہوا، واقعہ کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا ، ہمارے ابو نیچے کی منزل میں آرام کررہے تھے۔ مقتولہ کے چچا کا کہنا تھا کہ زمیل بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی بچی کی والدہ کے مطابق ماسک پہنے ہوا نوجوان گھر میں داخل ہوا۔ چچا مقتولہ زمیل بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جارہی ہیں،  گھر میں داخل ہونے والے نامعلوم شخص نے ماسک پہن رکھا تھا۔ معصوم زمیل کے والدہ کے مطابق نامعلوم شخص نے دھکا دیا تو میں بیہوش ہوگئی، دیوار سے کود کر نوجوان گھر میں داخل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر ، پاؤنڈ  اور درہم کی قیمت میں آج  کتنا اضافہ ہوا ؟