مخالفوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیصل آباد میں مخالفوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں خونین تصادم ہوا،فائرنگ کے سے دو افراد موقع پر دم تو ڑ گئے۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں شہبقز اور اس کا بیٹا حیدر علی شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد کرلیے اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔