کون سے آئی فون  پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا؟ تفصیل سامنےآگئی

Jun 10, 2026 | 18:32:PM
کون سے آئی فون  پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا؟ تفصیل سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک)  کون سے آئی فون  پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا؟ تفصیل سامنےآگئی
  ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا  ہے کہ  اگر آپ 10 یا 11 سال پرانے آئی فون کو استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اس سے جان چھڑوا  لیں۔بہت جلد  اس بظاہر ٹھیک ٹھاک اور کافی جدید آئی فن پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ویبنٹ انفو WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2026  میں کئی پرانے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ  واٹس ایپ کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اسے جدید ترین سکیورٹی انوائرنمنٹ میں جدید ترین ڈیوائسز کے ساتھ کام کرنے کے لائق بنانے پر توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ متعلقہ ٹیکنیشن پر نئے فیچر اور  ہارڈ وئیر، سوفٹ وئیرز کی تبدیلی کو پرانے فونز کے لئے قابل استعمال بنائے رکھنے کے لئے کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اس مسلسل کوشش کے باوجود کچھ  پرانی ڈیوائسز نئی ہو چکی ایپلی کیشن (وٹس ایپ) کو چلانے کے قابل نہیں رہتیں۔  ویبنٹ انفو کی نئی رپورٹ کے مطابق چند پرانے آئی فون ماڈلز پر 30 نومبر 2026 سے واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ابھی آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت جلد آئی او ایس 15.5 یا اس کے بعد کے ورژن والے آئی فون ماڈلز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

 کئی پرانے آئی فون جیسے آئی فون 6 ایس یا اس کے بعد کے ماڈلز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 15.5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ وٹس ایپ کو استعمال کرسکیں۔

 زیادہ تر آئی فونز میں آئی او ایس 15.5 یا اس کے بعد کے ورژن موجود ہے مگر ایسے پرانے فونز کی تعداد بھی کم نہیں جن میں پرانے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جارہا ہے۔ ان فونز کو استعمال کرنے والے نومبر کے بعد وٹس ایپ کو استعمال کرنے سے محروم رہیں گے، اس کے باوجود ان کے فونز بہت سی دوسری ایپلی کیشنز پہلے کی طرح چلا سکیں گے۔ تب یہ فون ان لوگوں کے زیادہ کام کے ہوں گے جو وٹس ایپ استعمال ہی نہیں کرتے۔ لیکن جن کی رسوز مرہ زندگی میں وٹس ایپ ایک اہم میسسیجنگ ٹول ہے، ان کے لئے پرانے فون کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ممکن نہیں رہے گا۔

اسی نویعت کی  ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

8 ستمبر کے بعد سے واٹس ایپ کا استعمال اینڈرائیڈ 6 یا اس کے بعد کے ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر ہی ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی، ایرانی بجلی گھر، بجلی گھروں پر حملے، فاکس نیوز، ٹروتھ سوشل