سوناکشی سنہا رواں ماہ شادی کرنیوالی ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Jun 10, 2024 | 12:05:PM
سوناکشی سنہا رواں ماہ شادی کرنیوالی ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ رواں ماہ اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ حال ہی میں مشہور نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اہم اور مضبوط کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا جَلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔

میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے دوست اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

دوسری جانب ’ٹائمز ناؤ‘ کا دعویٰ ہے کہ یہ جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تاحال سوناکشی یا ظہیر نے اپنی شادی سے متعلق آن ریکارڈ کوئی بات نہیں کی یا بیان نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی، دوسری جانب شادی کا دعوت نامہ میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر درج ہے کہ 'افواہیں سچ ثابت ہوئیں‘۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے علاوہ ویب سیریز ہیرامنڈی کی تمام کاسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی اور  اداکار ظہیر کے تعلقات کے حوالے سے کئی عرصے  سے چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم عوامی سطح پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال ایک دوسرے کیلئے کوئی بات نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے شکست، مومن ثاقب دھاڑیں مار کر رونے لگے, ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت اور سوشل میڈیا پوسٹس ان کے  تعلق کی تائید کرتی ہیں، رواں ماہ ظہیر نے سوناکشی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی جس کا کیپشن تھا"ہیپی برتھ ڈے سونزز "۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کرنے کے لیے بے تاب ہیں،میزبان کپل شرما کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں شادی کرنے لیے بہت بے تاب ہوں، ہیرا منڈی کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور وہ ریلیز ہو کر کامیاب بھی ہو گئی ہے لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

سوناکشی سنہا نے یہ بھی کہا تھا کہ شرمین سہگل کی بھی شادی ہو گئی ہے مگر میری شادی نہیں ہوئی۔