بھارت سے شکست، مومن ثاقب کی دھاڑیں مار کر رونے کی ویڈیو وائرل

Jun 10, 2024 | 11:40:AM
بھارت سے شکست، مومن ثاقب کی دھاڑیں مار کر رونے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٖیسک)ورلڈ کپ2019 میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد پوری دنیا میں مقیم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شائقین کےجذبات کی عکاسی کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے  اداکار مومن ثاقب کو پاک بھارت میچ میں پاکستان کی شکست نے رُلا دیا۔

اداکار مومن ثاقب قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے خاص طور پر پاکستان سے امریکا پہنچے تھے جس کی وہ لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ بھی دے رہے تھے۔ایسے میں اس ٹورنامنٹ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کی محض 6 رنز سے شکست پر شائقین کرکٹ مایوس ہوگئے۔

انہوں نے میچ ختم ہونے کے بعد اسٹیڈیم سے اپنی چند ویڈیوز جاری کیں جس میں وہ حالت غم میں دیکھے جاسکتے ہیں،ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ جب آپ نے جشن کی تیاری کرلی ہو، جیت کے اتنے قریب آگئے ہوں تو آپ کیسے ہار سکتے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں انہیں ایک بچی کو گود میں اٹھائے دھاڑیں مار کر روتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 واضح رہے کہ مومن ثاقب اپنے ڈائیلاگ "ایک دم سے وقت بدل دیا،حالات بدل دیئے اور جذبات بدل دیئے"کی بدولت صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی وائرل ہوئے تھے,یہی نہیں بلکہ ان کا یہ جذباتی بیان 2019 کی ٹاپ میمز میں بھی شامل ہوا جس سے آج تک سوشل میڈیا پر صارفین محظوظ ہوتے نظر آتے ہیں۔