پیپلزپارٹی کاسلیکٹڈ حکومت کاسلیکٹڈ بجٹ ماننے سے انکار 

Jun 10, 2021 | 10:17:AM
 پیپلزپارٹی کاسلیکٹڈ حکومت کاسلیکٹڈ بجٹ ماننے سے انکار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں، سیاسی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکار کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ۔عمران خان نے مخصوص سرمایہ داروں کے 2 ارب ڈالر زبیرون ملک سے منگوائے اور شرح سود 13.25 فیصد مقرر کرکے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا کر پیسے واپس کردئیے۔ عمران خان بتائیں کہ یہ دو ارب ڈالر کن سرمایہ دار دوستوں کے تھے کہ جن کو فائدہ پہنچانے کے لئے قومی خزانے کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا

خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف نے شرح سود 12 فیصد تک رکھنے کا کہا تھا اور عمران خان کی حکومت نے اس کو 13.25 فیصد بڑھا کر چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا، پاکستان انوسٹمنٹ بونڈز کی شرح سود اچانک تبدیل کرکے عمران خان کی حکومت نے چند مخصوص سرمایہ داروں کو 700 ارب روپے تک کا فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی اس میگا کرپشن اسکینڈل کے ایک ایک روپے کا عمران خان سے حساب لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آج رہائی کا امکان