ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل۔۔ملزم  گرفتار

Jul 10, 2021 | 12:23:PM
ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل۔۔ملزم  گرفتار
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور ان پر تشدد کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور درندہ صفت شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہاہے  اس دوران خاتون ہاتھ جوڑ کر مسلسل معافیاں مانگتی دکھائی دیتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سی پی او  حسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسروں کو فوری کارروائی کے احکامات دیئے جس کے بعد خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم حماد شاہ کو ایئر پورٹ پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے حراست میں لیا ۔سی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں،پولیس ایسےملزموں کےخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرماہے۔

یہ بھی پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت خاتون سڑک پر نکل آئی۔۔پھر کیا کیا۔۔جانیے!
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا جارہاہے کہ حماد شاہ مانی  شخص لڑکی کی طلاق کروا کر خود شادی کرنا چاہتا تھا اور خواہش پوری نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس کو گمنام ویڈیو ملی تھی لیکن مہارت کے ساتھ ٹریس کرتے ہوئے اسے دھر لیا اور ملزم  کوحوالات میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں شروع۔۔محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی