وزیر داخلہ محسن نقوی کی جامعہ اشرفیہ آمد ،مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت

Jan 10, 2026 | 21:11:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جامعہ اشرفیہ آمد ،مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت
کیپشن: وزیر داخلہ محسن نقوی مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے،راؤ دلشاد،عثمان خادم کمبوہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،حمزہ شہبازشریف اور چودھری پرویز الٰہی کی جامعہ اشرفیہ آمد ، مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت کی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے،دونوں وزرا نے مولانا فضل الرحیم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہناتھا کہ میرا مولانا فضل الرحیم سے ذاتی اور گہرا تعلق تھا ، مولانا فضل الرحیم جیسے گفتگو اور دعا کراتے تھے وہ ہمیشہ منفرد تھی ،جامعہ اشرفیہ میں بہترین انداز سے تعلیم دی جارہی ہے۔

دریں اثناجامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی رحلت پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کی جامعہ اشرفیہ آمد ہوئی۔

حمزہ شہباز کاکہناتھا کہ مولانا اشرفی کی رحلت سے پاکستان اور عالم اسلام ایک عالم سے محروم ہو گیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی نے پوری زندگی اللہ کے دین کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ مولانا اشرفی اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے۔ مولانا ایک عظیم مدبر، مخلص اور صاحب علم دینی شخصیت تھے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

مرکزی صدر پاکستان تحریکِ انصاف چودھری پرویز الٰہی کی مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی مرحوم کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیلئے جامعہ اشرفیہ آمد ہوئی۔

چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی نے مولانا فضل الرحیم اشرفی مرحوم کی وفات پر مولانا تقی عثمانی، مولانا حافظ زبیر حسن، مفتی احمد علی، مولانا حافظ اسعد عبید اور دیگر علما و اساتذہ سے تعزیت کی۔اظہارِ تعزیت کے موقع پر مولانا حنیف جالندھری، مولانا احمد لدھیانوی اور حافظ جواد عبید بھی جامعہ اشرفیہ میں موجود تھے۔

چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ایک جید عالمِ دین اور ممتاز محدث تھے۔مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات سے ملک ایک عظیم دینی شخصیت سے محروم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شدید سردی کے باعث طلبا کیلئے ایک اور بڑا ریلیف