لاہور بار انتخابات ؛حامد خان گروپ نے میدان مار لیا، دیگر ڈسٹرکٹ بارز کے بھی نتائج آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار عرفان حیات باجوہ نے میدان مار لیا۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مین ووٹوں کی گنتی ہو گئی ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے صدر کی نشست پر امدیوار عرفان حیات باجوہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرثمینہ بسراء کامیاب قرار پائیں۔
سیکرٹری کی نشست پرملک فہد کامیاب ہوگئے۔سیکرٹری کی نشست پرشعیب ارشد بھٹی بھی کامیاب
نائب صدر کینٹ کی سیٹ پرزاہد محمود گل کامیاب ہوئے ہیں۔
نائب صدر ماڈل ٹاون کی سیٹ پر آصف کنول خاں کامیاب ہو گئے۔
گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج
گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہو گئے۔
رانافرحان علی خان 1511ووٹ لیکرصدر،حق نوازہنجرا1129ووٹ لیکرجنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
مہرمشتاق احمدسینئرنائب صدر،ہارون خالدباجوہ نائب صدرمنتخب ہوگئے۔
میاں طاہرسلیم جوائنٹ سیکریٹری،خواجہ اسداعجازفنانس اورنعمان ادریسی آڈیٹرمنتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب میں شدید سردی، دھند، برفباری کا الرٹ جاری ہو گیا
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن 2026–27 کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔ امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی تفصیل یہ ہے:
صدر ڈسٹرکٹ بار رانا فرحان علی خان 1511 ووٹ، چوہدری ناصر اللہ خان ڈھلوں 1126 ووٹ
سینئر نائب صدر مہر مشتاق احمد 1569 ووٹ، علی اصغر ورک 1031 ووٹ
نائب صدر ہارون خالد باجوہ 1365 ووٹ، ساجد منظور ہاشمی 1211 ووٹ
جنرل سیکرٹری حق نواز ہنجرا 1129 ووٹ، رانا عثمان نثار خان 997 ووٹ
جوائنٹ سیکرٹری میاں طاہر سلیم 1410 ووٹ، فخر عباس جٹ 1210 ووٹ
لائبریری سیکرٹری عابدہ اعجاز حسین رسول نگری 1499 ووٹ، سحرش جاوید 1131 ووٹ
فنانس سیکرٹری خواجہ اسد اعجاز 1593 ووٹ، آغا ارسلان خان درانی 1025 ووٹ
آڈیٹر نعمان ادریس مغل 2134 ووٹ، جبار علی گوندل 492 ووٹ
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے ابتدائی نتائج
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی تاہم اب تک ہونے والی گنتی سے سامنے آنے والے ابتدائی نتائج یہ ہیں۔
صدر کے امیدوار نعیم گجر 181 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ راجہ یاسر شکیل 115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جنرل سیکرٹری کے امیدوار راجہ خاور دھنیال 253 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ سہیل خورشید گجر 190 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے
جوائنٹ سیکرٹری کے امید وار عمران خان خٹک 182 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ ثنااللہ بگٹی 118 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی امیدوار فریحہ باجوہ 170ووٹ لیکر اسما بشیر بنگش 161ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔
پاکپتن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات
پاکپتن میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہو گئے۔ بار کے انتخابات میں رانا امجد الیاس (ایڈووکیٹ) 556 ووٹ لیکر صدر منتخب پہو گئے ہیں۔
یاسر عرفات گجر ایڈووکیٹ779 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
امیدوار صدر فرحت شاہین ایڈووکیٹ 362 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
یہ بھی پڑھیئے: ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیلئے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے، محسن نقوی
امیدوار جنرل سیکرٹری محمد اقبال سیال ایڈووکیٹ 135ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
پاکپتن بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کر دیا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے سالانہ انتخابات مکمل
قصور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں چوہدری محمد احمد لطیف 981 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔
چوہدری شہباز علی خاں 747 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
قصور بار کے الیکشن میں سینئر نائب صدر کی نشست مہر احتشام صفدر 1030 ووٹ لیکر جیت گئے ہیں۔
نائب صدر کی نشست نوید خاں نے 948 ووٹ حاصل کر کے جیت لی ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست رضوان اقبال 970 ووٹ لیکر جیت گئے ۔
فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر احمد محبوب جیت گئے
فیصل آباد میںڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج
فیصل آبادڈسٹرکٹ بارانتخابات کےنتائج کابھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
میاں طارق محمود758ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
رانا محمد ارشد علی خان منج 632ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے۔
چوہدری کلیم اللہ گل 1268ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
ملک ساجد شکیل 1587ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: سترہ سالہ بچی کو دو اوباش لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھناؤنے عمل کی ویڈیو بنا لی
محمد ذیشان شیخ1311ووٹ لے کر لائبریری سیکرٹری منتخب قرار پائے۔
حافظہ صابرہ نرگس 1499ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئیں۔
سرگودھا میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2026/27 کا نتیجہ
سرگودھا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار رمیض سلطان فاروقہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی۔ رمیض سلطان فاروقہ نے 1231 ووٹ لئے۔ مخالف امیدوار حسن دستگیر 821 ووٹ حاصل کر سکے۔
سرگودھا بار ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری کی نشست پر جسٹس گروپ کے خاور چیمہ لکامیاب ہوئے۔ خاور چیمہ نے 1200 ووٹ لئے۔ مخالف رضوان اسلم بھٹہ 850 ووٹ حاصل کر سکے
نائب صدر کی نشست پر شاہدہ شاہین 1085 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں۔ ذیشان وینس 914 ووٹ لے سکے
جیتنے والے وکلاء کے حامیوں نے نتائج کا اعلان ہونے پرجشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شکل میں پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، پاشا اور فیض حمید جیسےکردار سامنےآچکےہیں،رانا مشہود