10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب میں شدید سردی، دھند، برفباری کا الرٹ جاری ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری ہو گیا
پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج ایک الرٹ سرکاری محکموں کو جاری کیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے سردی کی شدت بارے متعلقہ محکموں کو جو مراسلہ بھیجا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس دورانراولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔دھند و سموگ کی صورتحال میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، ممتاز عالم دین ،رہنما جے یو آئی مولانا حافظ سلطان شہید ہو گئے
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے طلباء وطالبات کو سردی کے حوالے سے مناسب لباس کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کلاس رومز میں سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا
ورازم ڈپارٹمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، لوکل گورنمنٹ، فاریسٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹرانسپورٹ، ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھی سردی سے بچاؤ کئے انتظامات کے لئے مراسلہ بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے اس مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ تمام ہسپتال بلخصوص بیسک ہیلتھ یونٹس ادوایات اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
ڈیزاسٹر سے بچانے کے صوبائی ادارہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ خود کو شدید سردی سے بچانے کے لئے مناسب انتظامات کریں۔ عوام الناس سے گزارش ہے سردی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے جب باہر نکلیں تو گرم لباس کے ساتھ ماسک بھی استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ڈیفنس میں فلیٹ سے زنجیروں میں قید خاتون بازیاب
سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں۔
شہریوں کو دھند کے دوران سفر کرنا پرے تو تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں۔ دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے
شہری کسی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سترہ سالہ بچی کو دو اوباش لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھناؤنے عمل کی ویڈیو بنا لی