موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم بارے پیشگوئی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا،اس دوران تربت میں 01ملی میٹر بارش ہوئی.پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔
رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 14، سکردو منفی 13، استور، گوپس منفی 10، ہنزہ، گلگت منفی08 ، قلات، بگروٹ منفی 06 اوردیر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، کوئٹہ میں منفی 3، مری منفی 1، لاہور 3، کراچی 9، پشاور 1 اور مظفر آباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی اہلیہ کا ساس کو بھیجا گیا مبینہ وائس نوٹ لیک