سترہ سالہ بچی کو  دو اوباش لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھناؤنے عمل کی ویڈیو  بنا لی

Jan 10, 2026 | 22:32:PM
سترہ سالہ بچی کو  دو اوباش لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھناؤنے عمل کی ویڈیو  بنا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک وال میں دیہاتی لڑکی کو  دو اوباش لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس گھناؤنے عمل کی ویڈیو بھی بنا لی۔
ملکوال کے علاقہ ساہنا میں دو اوباش افراد نے گھر مین تنہا  17 سالہ لڑکی سے ان کے گھر مین گھس کر اجتماعی زیادتی کی، تیسرا ملزم ویڈیو بناتا رہا۔ 

پولیس نے شکایت موصول ہونے پر تین ملزموں کیخلاف تھانہ ملکوال میں مقدمہ درج کر لیا۔ 

 تھانہ ملکوال کے علاقہ ساہنا کی رہائشی  خاتون شازیہ ریاض نے پولیس کو  درخواست دی کہ وہ 9 اور 10 جنوری کی درمیانی رات اپنی بہن کے گھر میں گئی ہوئی تھیں۔ جبکہ ان کی 17 سالہ بیٹی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ گھر میں تنہا تھی۔ والدہ نے کہا کہ وہ جب صبح گھر واپس آئیں تو  ان کی بیٹی سہمی اور ڈری ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شکل میں پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، پاشا اور فیض حمید جیسےکردار سامنےآچکےہیں،رانا مشہود

یہ بھی پڑھیئے: طلاق کا معاہدہ: بل گیٹس نے سابق اہلیہ کی فلاحی تنظیم کو  7.88 ارب ڈالر بھیج دیئے

پوچھنے پر بیٹی ننے بتایا کہ اسی گاؤں کا ارسلان عرف شانی اور ثقلین گوندل ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ رات کو  گھر میں داخل ہوئے۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ارسلان اور ثقلین گوندل نے باری باری زبردستی زیادتی کی جبکہ تیسرا نامعلوم ملزم ویڈیو  بناتا رہا۔ پولیس نے تینوں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔   

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا