عمران خان کی شکل میں پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، پاشا اور فیض حمید جیسےکردار سامنےآچکےہیں،رانا مشہود

Jan 10, 2026 | 22:07:PM
عمران خان کی شکل میں پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، پاشا اور فیض حمید جیسےکردار سامنےآچکےہیں،رانا مشہود
کیپشن: رانا مشہود احمد خان لندن میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ میڈیا سے جھوٹ بولنا بانی پی ٹی آئی کا ہمیشہ شیوہ رہا ہے۔  نوجوانوں نے ہمیشہ مسلم لیگ نون کی حمایت کی، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں یوتھ کا  زیادہ ووٹ پی ایم ایل این کے ساتھ رہا ہے۔

لندن  میںصحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا ہم پاکستان میں پہلی نیشنل ایڈولوسینٹ اینڈ یوتھ پالیسی لا رہے ہیں۔ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی لا رہے ہیں۔  ای سپورٹس کی پالیسی لا رہے ہیں۔ یوتھ امپاورمنٹ کے حوالے سے بے تحاشا کام ہو رہے ہیں۔  سپورٹس، تعلیم، آئی ٹی، ہر میدان میں ہوتھ لے لئے کام ہو رہے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن ہمیشہ یوتھ امپاورمنٹ کا رہا ہے اور اب ہم اس کا عملی ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ 

رانا مشہود نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا،  پی ٹی آئی کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ 2024 کا الیکشن غلط تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹوٹل 16 پیٹیشنیں اس الیکشن کے متعلق پی ٹی آئی کی طرف سے آئیں۔ ان سولہ پیٹیشنوں کی بنیاد پر یہ کہنا کہ سارا الیکشن ہی غلط تھا، اس طرح نہیں ہوتا، یہ وہی کام تھا کہ کہا کہ "چار حلقے کھول دو"، "35پنکچر لگائے"۔ ان دعووں میں جھوٹے ثابت ہوئے تھے، اب پھر جھوٹے ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جنید صفدر کی شادی کا دعوت نامہ دینے شہباز شریف کے گھر گئے
رانا مشہود احمد خان نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، میاں نوازشریف نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے آزادی دلائی تھی۔ ثاقب نثار نے بانی پی ٹی آئی کو صادق اور امین کا خطاب دیا۔ 

رانا مشہود نے کہا،  عمران خان واحد وزیراعظم ہے جو آئینی طریقے سے گھر گیا۔ نوازشریف کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا۔  نوازشریف کا راستہ نہ روکا جاتا تو آج پاکستان ایشیئن ٹائیگر ہوتا۔
نوازشریف نے امریکی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے۔ نوازشریف کو پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط کرنے کی سزا دی گئی۔

 رانا مشہود نے اوور سیز پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا، عمران خان کی شکل میں پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی۔ اب جنرل پاشا اور فیض حمید جیسے کردار سامنے آ چکے ہیں۔

 رانا مشہود نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ  جون میں پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

رانا مشہود نے کہا،  پاکستان کا آگے نکلنا ہندو لابی اور یہودی لابی کو پسند نہیں۔ پاکستان کے خلاف بکواس کرنے والے لوگ اسرائیل اور انڈیا جیسے ممالک میں رجسٹرڈ ہیں۔

 رانا مشہود نے کہا، شہباز شریف، مریم نواز اور  فیلڈ مارشل عاصم منیر مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار  نے جدہ میں پاکستان کے قونصلیٹ چانسیری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا